ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو کے مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ میں یوم جمہوریہ تقریب ،گورنر واجو بھائی والا کا ریاستی عوام کو ایکتا کا درس

بنگلورو کے مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ میں یوم جمہوریہ تقریب ،گورنر واجو بھائی والا کا ریاستی عوام کو ایکتا کا درس

Sat, 27 Jan 2018 12:33:20    S.O. News Service

بنگلورو، 26جنوری(ایس او نیوز) ریاست میں امن اور شانتی بنائے رکھنے اور باہمی اتحاد و اتفاق ، مذہبی رواداری کا ثبوت دینے کی اپیل کرتے ہوئے ریاستی گورنر واجو بھائی والا نے مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ پر یوم جمہوریہ پریڈ کی سلامی اور قومی پرچم لہرانے کے بعد عوام کو ایکتا کا درس دیا۔ گورنر واجو بھائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے ہندوستان میں انسانیت اور ہمدردی کے جذبات کو یہاں مقدم رکھا گیا ہے۔ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس میں مختلف مذاہب ، تہذیب وتمدن ، انوکھا سماج اور کلچر پنپتا آرہا ہے۔ ہندوستان نے دنیا بھر کے ممالک کو اپنی تہذیب اور اپنے کلچر کے ذریعہ انیکتا میں ایکتا کا پیغام دیاہے۔ ہندوستان کے اس پیغام کو دنیا کے بیشتر ممالک نے قبول کر کے اپنے یہاں بھی ایسا ماحول بنانے کی پہل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور امن بحال رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ملک ک ہر شہری مل جل کر جدوجہد کرے اور باہمی اتحاد و اتفاق اور ہم آہنگی کو بنائے رکھنے کیلئے ایک دوسرے کا تعاون کرے۔

ہمارے ملک آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اپنا اہم مقام بنالیا ہے۔ آزادی کے بعد سے ہمارے ملک نے مختلف شعبوں میں بے مثال ترقی کی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک آج ہندوستان کی ترقی کو دیکھ کر اسے اپنا ماڈل بنانا چاہتے ہیں۔ ہندوستان نے خلائی سائنس ، ٹکنالوجی، آئی ٹی بی ٹی شعبہ میں کافی ترقی کی ہے۔ اسے مزید ترقی کی جانب لے جانا ہے۔

کرناٹک کی توصیف کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے کرناٹک نے جو ترقی کی ہے اور جو مقبولیت کرناٹک کو حاصل ہے وہ مثالی ہے۔ عالمی سرمایہ کاری کے معاملہ میں بھی اس وقت کرناٹک پہلے مقام پر ہے جو ہمارے لئے باعث فخر ہے۔

آئی ٹی بی ٹی شعبہ میں بھی کرناٹک نے عالمی سطح پر اپنا مقام بنا لیا ہے۔ حکومت کی بہتر پالیسیوں کے نتیجہ میں سال 2017ء میں آئی ٹی بی ٹی شعبہ میں 3لاکھ کروڑ کا مال دنیا کے مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کیا گیا ہے۔ ریاست میں خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے کئی پروگرام بنائے گئے ہیں۔ راستوں کی توسیع اور ہائی ویز کی تعمیر میں بھی کرناٹک کو منفرد مقام حاصل ہوا ہے۔ تعلیم کے شعبہ میں ریاست نے کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔ ریاست میں 28سرکاری یونیورسٹیوں کے علاوہ 23پرائیویٹ یونیورسٹیاں ہیں،15ڈیم یورنیورسٹیاں یہاں قائم کی گئی ہیں۔ کرناٹک ملک کی وہ اولین ریاست ہے جہاں پر دیہی ترقیات یونیورسٹی قائم کی گئی ہے۔ کرناٹک کی حکومت نے ای ۔گورننس نظام کو وسیع تر اور معیاری بنانے میں انتھاک کام کیا ہے۔ ریاست کے 5330گرام پنچاتیوں کیلئے وائی فائی نظام اور وائڈیا ایر یا نیٹ ورکنگ نظام سے جوڑا گیا ہے۔ 

ریاستی حکومت نے 22.35لاکھ کسانوں کا 8165 کروڑ کا زرعی قرضہ اور 10410جولاگوہوں گا 53.64کروڑ کا قرضہ معاف کرنے کا بھی تہیہ کیا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ تیز رفتار سے ترقی کررہے بنگلورو شہر کی مزید ترقی اور یہاں عوامی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ بنگلورو میں میٹرو عوامی سرویس نظام سے نیا انقلاب لایا گیا ہے۔ میٹرو دوسرے مرحلہ میں 72کلو میٹر میٹر و لائن بچھانے کا کام جاری ہے۔ 

یوم جمہوریہ تقریب کے پریڈ میں فوجی جوانوں ، پولیس ، ہوم گارڈز ، فائر فورس کے علاوہ سیول ڈیفنس پولیس ، اسکولی طلبہ اور نابینا اسکول کے بچوں نے بھی حصہ لیا۔ ملٹری پولیس نے تارپیڈوٹروپ نے موٹر سائیکلوں پر بے مثال کرتب دکھائے۔ بنگلورواے ایس سی سنٹرز اور کالج کے گروپ نے گھوڑ سواری کے مختلف کرتب دکھا کر لوگوں کا دل جتیا۔ پریڈ میں مختلف جھانکیاں بھی پیش کی گئیں۔

پروگرام کے دوران ہوڈی سرکاری پی یو کالج ، بسونّا نگر فلارنس پابلک اسکول اور ماڈل پرائمری اسکول کے 682بچوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے بچپن ، ان کی جوانی اور ان کے دستور ہند کے مرتب کرنے تک کے واقعات کو دلچسپ رقص و موسیقی پروگرام کی شکل میں پیش کی۔ چیف سکریٹری کے دفتر ک جمعدار نرسمہالو، ڈی پی اے آر کے جی آر سندیش ، اسپورٹس شعبہ کے سبھاش چندر ریڈی، شمالی کرناٹک سرسی کے زرعی ڈائر کٹر ٹی ایچ نٹراج کو ان کی خدمت کیلئے اعزازات پیش کئے گئے ۔ پروگرام میں فوجی افسران ، وظیفہ یاب سرکاری افسران ، ریاست کے وزراء ، اراکین اسمبلی کے علاوہ بی بی ایم پی میئر سمپت راج و دیگر لیڈران موجود تھے۔ 


Share: